سعودی سفیر نے محمد بن سلمان کی تصویر ٹرک پر بنانیوالے نواز اختر کو سفارتخانے بلا لیا

سعودی عرب کے سفیر نواف سعيد المالكی نے سعودی وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی تصویر کی پینٹنگز اپنے ٹرک پر آویزاں کر نے والے نواز اختر کو سفارتخانے بلالیا۔

اختر نواز نے شہزادہ محمدبن سلمان کی تصویر کی پینٹنگز اپنےٹرک پرآویزاں کرکے ولی عہد اور سعودی عرب سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔

سعودی سفیر نواف سعيد المالكی نے نواز اختر کو سفارتخانے بلایا اور ملاقات کی۔

سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی سفیر کی دعوت پر نواز اختر اپنے ٹرک کے ساتھ سفارت خانے گئے جہاں یہ ملاقات ہوئی۔ 

بعد ازاں سعودی سفیر نے نواز اختر اور اُس کے ٹرک کے ساتھ تصاویر  بھی کھنچوائیں۔