آرمی چیف نے عمرہ ادا کردیا ،خصوصی طور پر بیت اللہ کا دروازہ بھی کھولا گیا

مکہ معظمہ:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر احمد نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر بیت اللہ شریف کا دروازہ بھی کھل گیا آرمی چیف نے بیت اللہ شریف کے اندر نوافل ادا کئے۔

 جنرل عاصم منیر نے عمرہ ادائیگی کے موقع پر پاکستان کی سلامتی وترقی‘ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی دعائیں مانگی۔

 واضح رہے کہ آرمی چیف نے دورہ سعودی عرب کے دوران اپنے سعودی ہم منصب‘ سعودی وزیر دفاع اور اعلیٰ حکام سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔

ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ سلامتی امور‘ دفاع پاک سعودیہ تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت کی۔