35سال ملازمت پر امریکی ائر لائن کا پشاور کے رہائشی کیلئے بڑا اعزاز

شکاگو: امریکی ایئر لائن نے 35 سال تک ملازمت کرنیوالے پاکستانی شہری کا نام اپنے جہاز پر لکھوا دیا۔

امریکی یونائیٹڈ ایئر لائن نے 35 سال تک ملازمت کرنیوالے پاکستانی شہری محمد ذہین کی خدمات کے اعتراف میں ان کا نام اپنے جہاز پر لکھوا دیا۔

محمد ذہین نے بتایا کہ جب جہاز ان کے سامنے آیا تو اس پر ایک سفید پٹی لگی ہوئی تھی، انھوں نے سفید پٹی کو آہستہ ٓاہستہ ہٹادیا تو اس پر پہلے محمد پھر ذہین لکھا ہوا نظر آیا۔

 وہ ان کیلئے بہت خوش کن لمحات تھے کہ ان کی ایئرلائن نے ان کو کتنا ٓبڑا اعزاز دیا ہے۔پشاور کے رہائشی محمد ذہین نے رقم گفٹ کارڈ اور کسی ملک کی سیر کی پیشکش ٹھکرادی۔