پنجاب میں نیا بلدیاتی قانون معطل کردیا

راولپنڈی: پنجاب کا نئے بلدیاتی نظام کا قانون معطل کر دیا گیا۔ 

گورنر پنجاب کی منظوری سے سیکرٹری بلدیات احمد رضا سرور نے گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نیا بلدیاتی نظام ایکٹ نئے بلدیاتی نمائندوں کے چناؤ تک معطل رہے گا۔

نیا بلدیاتی نظام کا قانون معطل ہونے کے بعد راولپنڈی کا میٹروپولیٹن کا درجہ ختم ہو کر دوبارہ میونسپل کارپوریشن میں تبدیل ہوگیا۔

مذکورہ اقدام کے بعد 11 میٹروپولیٹن کارپوریشن 40 ضلع کونسل بھی ختم ہوگئے۔

2013 مسلم لیگ ن دور کا بلدیاتی نظام بحال کل 252 پنجاب کے بلدیاتی ادارے بن گئے۔