کھیتران کی نجی جیل قابل مذمت، جنگل کے قانون کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے،  عمران خان

 لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی۔

 سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالرحمان کھیتران کی جیل میں غریب بلوچ خاندان کی قید اور ان پر ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔
 عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ جنگل کے اس قانون کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہیے۔