ساس سے ناراض داماد الیکٹرک پول پر چڑھ گیا

کوٹ میرج کرنے کے بعد سسرال والوں کی جانب سے جہیز نہ ملنے پر ایک شخص الیکٹرک پول پر چڑھ کر وائرپربیٹھ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سسرال والوں کی جانب سے سونا نہ دینے پر داماد  الیکٹرک پول پر چڑھ کر وائروں پر بیٹھ گیا اور ہنگامہ آرائی کی۔

روپرٹ کے مطابق گاندھی نگر کا رہنے والا شیکھر الیکٹریشن کا کام کرتا ہے، وہ ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور ان دونوں نےشادی کر لی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لو میریج کی وجہ سے ساس نے اسے سونا نہیں دیا جس پر وہ برہم ہوگیا اور کھمبے پر چڑھ کر ہائی ٹینشن وائروں پر بیٹھ گیا۔

 مقامی لوگوں نے فوری طور پر حکام کو اطلاع دی اور الیکٹرک سپلائی بند کروائی، جس کے بعد مقامی پولیس نے اسے پول نے نیچے اتارا۔