کیوی کھانے کے 6 حیرت انگیز فوائد

ہم روزمرہ زندگی میں کچھ پھلوں کو بالکل نظر انداز کردیتے ہیں انہی میں سے ایک کیوی بھی ہے، جسے نظرانداز کرنا صحت کیلئے بالکل درست نہیں ہے۔

پھل اور سبزیاں وٹامنز، معدنیات اور فائبر جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ انسان کو صحت مند رکھنے میں بہترین کردار اداکرتی ہیں۔دیگر پھلوں کی طرح کیوی بھی ہمارے لئے بہت فائدہ مند ہے:

1- جلد کیلئے بہترین

کیوی میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جوکہ انسان کی جلد کے لیےبہترین ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، صرف 100 گرام کیوی فروٹ آپ کی یومیہ وٹامن سی کی ضرورت کا 154 فیصد حصّہ فراہم کرتا ہے اور اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بھی بڑھتی عمر کی وجہ سے پڑنے والی جھریوں کو روکتے ہیں۔

2- بلڈ پریشر

آج کے دور میں بلڈ پریشر ایک عام بن چکی ہےجس سے لاکھوں لوگ متاثر ہیں لیکن خوش قسمتی سے کیوی پوٹاشیم کی شاندار مقدار کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

اس سے دیگر بیماریوں جیسے کہ فالج اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لیے بھی بہترین ہے۔

3- ہاضمے کیلئے بہترین

ماہرین کے مطابق ہر 100 گرام کیوی فروٹ تقریباََ 3 گرام ڈائٹری فائبر فراہم کر سکتا ہے جس سے یومیہ فائبر کی مقدار میں 12 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

ڈائٹری فائبر کی وجہ سے انسان کو کافی دیر تک کھانے کی طلب نہیں ہوتی اور یہ ہاضمے کے لیے بھی بہترین ہے۔ کیوی میں پروٹین کو تحلیل کرنے والا انزائم ہوتا ہے جوکہ اسے تیزی سے اماینو ایسڈ میں تبدیل کرنے مدد دیتا ہے۔

4- اچھی نیند

ہوسکتا ہے کہ آپ اس بات پر یقین نہیں کریں لیکن ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیوی رات کی نیند کو بہتربناتا ہے کیونکہ اس میں سیروٹونن جیسے مرکبات ہوتے ہیں۔

اس پھل کے استعمال سے نیند آنے میں در پیش مشکلات سے بھی راحت مل سکتی ہے۔ کیوی فروٹ کا چھلکا نیند کو بہتر بنانے کے لیے ایک طاقتور جزو ہے۔

5- قوت مدافعت میں اضافہ

کیوی میں موجود وٹامن سی قوتِ مدافعت کو بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

6- مضبوط ہڈیاں

کیوی میں موجود فولیٹ کے حصول کا ایک اچھا ذریعہ ہے جوکہ ہڈیوں کی تشکیل کو بہتر بناتا ہے اور یہ حاملہ خواتین کے لیے بہت بہترین ہے۔