پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے‘دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے میچ میں جیتنے والی ٹیم اتوار کو ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی‘لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے‘پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا اور صرف پانچ اوورز میں 60 رنز بنا لئے۔اس کے بعد صائم ایوب 23 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے لیکن بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ میں اپنی پانچویں ففٹی مکمل کی۔ بابر اعظم 39 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ان کے بعد آنے والے کھلاڑیوں میں محمد حارث نے 34رنز، حسیب اللہ نے 16 اور ٹام کوہلر نے 16 رن بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف، حسن علی، فضل حق اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں اسلام آباد کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی اور نہ صرف یہ میچ ہاری بلکہ ٹورنامنٹ سے بھی آؤٹ ہو گئی۔اسلام آباد کے صہیب مقصود 48 گیندوں پر 60 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔ اس کے علاوہ ایلکس ہیلز نے 57 جبکہ کپتان شاداب خان نے 26 رنز بنائے۔پشاور زلمی کے عامر جمال اور سلمان ارشاد نے میچ کے آخری اوورز میں شاندار بولنگ کی اور دونوں نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اور یہ ہی وکٹیں زلمی کی جیت کا سبب بھی بنیں۔پشاور زلمی کے عامر جمال اور سلمان ارشاد نے میچ کے آخری اوورز میں شاندار بولنگ کی اور دونوں نے دو دو وکٹیں حاصل کیں سوشل میڈیا پر اس میچ کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور دو دو وکٹیں لینے والے بولر عامر جمال اور سلمان ارشاد کو خوب سراہا گیا۔عاطف نواز نے لکھا کہ 128 رنز کے سکور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک کھلاڑی آؤٹ تھا اور میچ ان کے ہاتھ میں تھا لیکن عامر جمال اور سلمان ارشاد نے گیند سے اپنے کرئیر کی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔نعمان طارق نے بابر اعظم کی کپتانی اور بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ عامر جمال اور سلمان ارشاد کی بولنگ بھی ٹاپ کلاس تھی۔اس میچ میں جیت کے بعد پشاور زلمی اور بابر اعظم کے فینز پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کے بارے میں بھی کافی پرامید اور پرجوش دکھائی دیئے۔ایک صارف نے لکھا کہ پشاور زلمی کی ٹیم اسلام آباد کے خلاف میچ جیت گئی اب کنگ بابر اعظم کے پی ایس ایل جیتنے کے منتظر ہیں۔
تازہ ترین
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ تھائی ماڈل کی لاش بحرین سے برآمد
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ایران کی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
پاک ویسٹ انڈیز ویمن ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری، 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی
دنیا بھر میں 84کروڑ افراد گردوں کے مختلف امراض سے متاثر
اتنی پیاری وزیر اعلی نہیں دیکھی میں نے ، نور بخاری بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں "نام نہاد تجربہ" قرار