ژوب:بلوچستان کے ضلع آواران اور ژوب میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران اور ژوب میں بارشوں کے باعث سیلابی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں خضدارمیں 10، قلات میں 9، کوئٹہ میں 3، دالبندین میں 5، بارکھان میں 4، پنجگوراورپشین میں 3،3 اور ژوب میں 2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں دادو، میہڑ، جوہی، خیرپورناتھن شاہ اور پڈعیدن میں بھی بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔