اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے ساتھ “بریک فاسٹ میٹنگ” ہوئی۔
ناشتے کے ساتھ اس ملاقات کا اہتمام پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی جانب سے کیا گیا۔
میٹنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین کے علاوہ، پاکستان میں تعینات یورپین و مسلم ممالک کے سفراء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔