ڈیرہ، چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا جدید ہتھیاروں سے حملہ ناکام بنا دیا گیا 

ڈیرہ اسماعیل خان:تھانہ کلاچی کی حدود روڑی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا  پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگردپسپا ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ کلاچی کی حدود روڑی چیک پوسٹ پر 10سے 12دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

 اس دوران موقع پر موجود پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا.

واقعہ کی اطلاع پر ضلعی پولیس سربراہ عبدالرؤف بابر قیصرانی کی ہدایت پر مقامی پولیس کی نفری فوراً موقع پر پہنچ گئی۔