خیبرپختونخوا (کے پی) کے اسکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق یکم اپریل سے7 اپریل تک صوبے میں اسکولز بند رہیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسکولز میں طلبا کو مفت درسی کتابیں اور داخلہ دینےکے لیے متعلقہ اسٹاف موجود رہےگا۔