حکومت نے الیکٹرانک سگریٹ فروخت کرنے کی اجازت دے دی

وزارت صحت نےعام سگریٹس کے بعد الیکٹرانک سگریٹس کو بھی مارکیٹ میں فروخت کی اجازت دے دی۔الیکٹرانک سگریٹ کے پیک پر صحت ہونے کی وارننگ آویزان کرنے کی شرط رکھی گئی۔

الیکٹرانک سگریٹ،سگار،وہیپ یعنی پاکٹ سائز شیشہ،اب سگریٹ پان کی دکانوں پر کھلےعام بکیں گے۔وزارت صحت نے بھی اجازت دیدی۔

حکومت نے یہ شرط عائد کی ہے کہ تمباکو نوشی والی تمام اشیا کی پیکنگ کے 65فیصد حصے پرمضرصحت کی وارننگ شائع کرنا لازم ہو گی۔وزارت صحت کےمطابق فیصلہ تمباکونوشی کی تمام اقسام کو ضابطےکے تحت لانےکیلئےکیا گیا۔