ماہ اپریل میں آزاد کشمیر میں شدید برفباری، جاتی سردی لوٹ آئی

اپریل کے مہینے میں آزاد کشمیر میں شدید برفباری اور وادی نیلم میں 6 انچ جب کہ  پہاڑوں پر ایک فٹ تک برف پڑنے سے جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔

اس کے علاوہ سیاحتی مقامات اڑانگ کیل،لوات بالا،گریس اور شونٹھر میں بھی برفباری ہوئی جب کہ مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

ادھر بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

ہرنائی میں بارش کےباعث مکان کی چھت گرنے سےخاتون جاں بحق ہوگئیں جب کہ دکی میں آسمانی بجلی گرنےسے15 مویشی مرگئے۔

محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔