پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر کوئی اعتراض نہیں، امریکا

 واشنگٹن:امریکا  نے کہا ہے کہ پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر کوئی  اعتراض نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر اعتراض نہیں، ہر ملک اپنی ضروریات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتا ہے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش رہی کہ روسی تیل کو عالمی منڈی سے باہر نہ رکھا جائے، سمجھتے ہیں کہ باقی دنیا میں روسی تیل کی مانگ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے لیے عالمی سطح پر قیمت کا تعین کیا گیا، ہم نہیں چاہتے کہ روس اس رقم کو جنگ میں جھونکے۔

واضح رہے کہ روس سے خام تیل کا جہاز 24مئی تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

،ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ خام تیل کتنا سستا پڑیگا کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، ابھی روس سے صرف ٹیسٹنگ کے لیے کارگو آئیگا۔