خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں بارش اورژالہ باری کاامکان

پشاور:خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں بارش اورژالہ باری کاامکان ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کہیں تیز ہواؤں اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جروی آبرآلوداورآبرآلود جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، چترال،دیر، مالاکنڈ، بونیر، سوات،شانگلہ کوہستان،مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرچ چمک کے ساتھ بار ش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور،مردان، نوشہرہ،چارسدہ، باجوڑ، مہمنداور خیبرمیں تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژ الہ باری بھی متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات نے اورکزئی، ہنگو، کرم،کرک اورکوہاٹ میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایبٹ آباد،کوہستان،باجوڑ،ڈی آئی خان،خیبر اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے ساتھ موسم خوشگواراور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
3929