خیبرپختونخوا، مختلف پراجیکٹس میں کام کرنیوالے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کردی گئی 

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت کا مزدوروں کے دن پر مزدور دشمن فیصلہ سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکومت نے مالی بحران کی آڑ میں مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کامراسلہ جاری کر دیا، جس کے مطابق کم تنخواہ پر کام نہ کرنے والے ملازم کو برخاست تصور کیا جائے گا۔

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے مراسلہ ارسال کر دیا، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، انتظامی سیکرٹریوں، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ملازم راضی نہیں ہوتا تو اس صورت میں مذکورہ ملازم کو ملازمت سے برخاست کیا جائے۔