ٹک ٹاک نے ایپ میں بہت بڑی تبدیلی کر دی

مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے خاموشی سے بہت بڑی تبدیلی کر دی ہے جس کا علم متعدد افراد کو نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق  آپ کو بھی ٹک ٹاک استعمال کرتے ہوئے ایپ میں کچھ تبدیلی محسوس ہوئی ہو گی لیکن یہ سمجھ  میں نہیں آیا ہو کہ یہ تبدیلی کیا ہے۔ ٹک ٹاک نے اپنا فونٹ تبدیل کر لیا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اپنا کاسٹیوم فونٹ TikTok Sans متعارف کروایا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ فونٹ متعدد زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور اس سے تحریر زیادہ واضح اور خوش خط ہو جائے گی۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اس فونٹ میں الفاظ زیادہ بڑے اور نمایاں ہوتے ہیں جس سے تحریر کو پڑھنے میں مدد ملتی ہے۔یہ فونٹ انگلش، پرتگیز، جرمن، ترک، ویتنامی، انڈونیشین، فرنچ اور ہسپانوی زبانوں میں استعمال کیا جائے گا لیکن مستقبل میں یہ دیگر زبانوں کے لیے بھی استعمال ہوگا۔فونٹ ڈیزائن کرکے ٹک ٹاک بھی ان ٹیکنالوجی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جو ماضی میں ایسا کر چکی ہیں۔

ایپل نے سان فرانسسکو فونٹ تیار کیا جبکہ گوگل، نیٹ فلکس اور انسٹاگرام کے بھی اپنے فونٹس ہیں۔ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ فونٹ ہمارے پلیٹ فارم کی شخصیت کا عکاس ہے۔ یہ فونٹ دنیا بھر میں متعارف کرایا جا چکا ہے تو آپ کی ایپ میں یہ تبدیلی اب تک آچکی ہوگی۔