خیبر پختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

 پشاور: خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

تمام پرائمری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ میدانی علاقوں کے مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔

تعطیلات کا باضابطہ اعلامیہ رواں ہفتے جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے 15 اگست سے کرانے کا اعلان کیا ہے۔