گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے اچھی خبر آگئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا ہوگیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے کوکنگ آئل 76 روپے تک فی لیٹر سستا کردیا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 69 روپے تک کمی کردی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا۔