پشاور بی آر ٹی بند ہونے کا خدشہ

پشاور کا سفید ہاتھی بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) سروس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کمپنی نے حکومت سے 45 کروڑ روپے کے بقایاجات مانگ لئے۔

پشاور بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی نجی کمپنی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام خط میں لکھا ہے کہ کمپنی کے 45 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، گزشتہ تین ماہ سے ادائیگی نہیں کی جارہی اور رقم کی عدم ادائیگی پر سروس چلانا مشکل ہوجائے گا۔

خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں سروس بند کرنی پڑے گی، جس سے 3 لاکھ بی آر ٹی مسافر ہوں گے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کو دو بار خط لکھا لیکن شنوائی نہ ہوئی، جبکہ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بھی مسئلہ حل نہیں کیا۔

خط میں کہا گیا کہ حالانکہ ٹرانس پشاور کے پاس فںڈز موجود ہیں لیکن ادائیگی نہیں کر رہے، اس لئے معاملہ میں مداخلت کرکے رقم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔