بلوچستان میں بھی ہیلتھ کارڈ جاری ہوگا

بلوچستان حکومت بھی اپنے شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کر رہی ہے اس حوالے سے محکمہ صحت اور اسٹیٹ لائف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

 بلوچستان میں بھی شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزارت صحت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے نے ہیلتھ کارڈ اتھارٹی اور اسٹیٹ لائف کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ سماجی تحفظ کا ایک انتہائی اہم پروگرام ہے، ہم بنیادی سہولت سے متعلق اعلانات کے بجائے منصوبوں کی تکمیل پر یقین رکھتے ہیں۔ اس ہیلتھ کارڈ سے بلوچستان کے 18 لاکھ خاندانوں کو 10 لاکھ تک مفت علاج کی سہولت ہوگی۔

صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ دو ماہ میں باقاعدہ طور پر ہیلتھ کارڈ کا اجرا کردیا جائے گا، صحت کارڈ کے اجرا کے وقت کے پی کا ماڈل سامنے رکھ کر اپنا پلان تشکیل دیا ہے۔