وقت پر حکومت چھوڑ رہے،الیکشن نہ ہونے کا جواز نہیں، مولانا فضل الرحمن

پشاور: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وقت پر حکومت چھوڑ رہے ہیں الیکشن نہ ہونے کا جواز نہیں ہے۔ باجوڑ دھماکہ قومی سانحہ ہے،سیاسی قوت اور برداشت سے جنگ جیتیں گے۔

 پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری کوشش ہے بروقت انتخابات ہوں، نگران حکومت کا کام ہے کہ وہ کیا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت پر حکومت چھوڑ رہے،الیکشن نہ ہونے کا جواز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ دھماکا قومی سانحہ ہے  اس پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آپے سے باہر نہیں ہونا، دہشت گردی کا جواب دہشت گردی سے نہیں دینا، سیاسی قوت اور برداشت کے ساتھ یہ جنگ جیتیں گے۔