اسلام آبا د: الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے 10ارب روپے کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔
،وفاقی حکومت نے عام انتخابات کیلئے ساڑھے 42ارب روپے کے فنڈز دینے کی منظوری دی تھی۔
وزارت خزانہ باقی 32.5ارب روپے کے فنڈز ضرورت کے مطابق الیکشن کمیشن کو دیگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی صورت میں تین ماہ میں عام انتخابات کرانے ہونگے۔