چھوٹی سے غلطی، مچھلی کھانے کے بعد خاتون اپنے ہاتھ پاؤں سے محروم

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک خاتون نے مچھلی پکا کر کھائی جس کے بعد ان کے ہاتھ اور پاؤں کے پنجوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ 

امریکی اخبار کے مطابق 40 سالہ لاورا براجاس مچھلی کھانے کی شوقین ہیں اور آج وہ اپنے لیے تلاپیا نامی تازہ مچھلی مارکیٹ سے خرید کر لائی تھی اور اسے گرل کر کھایا۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد خاتون کی حالت غیر ہوگئی، ہاتھ اور پاؤں شل ہوگئے اور ان کے پنجوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ اہل خانہ نے خاتون کو اسپتال منتقل کیا جہاں سرجری کرنا پڑی۔

ڈاکٹرز نے خاتون کی جان بچانے کے لیے سرجری میں ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیئے تاکہ زہر مزید آگے نہ پھیلے جب کہ ان کے گردوں کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون نے مچھلی کو اچھی طرح سے نہیں دھویا تھا، مچھلی میں زہریلے بیکٹریا ’وِبرِیو وُلنِیفیکس‘ تھے۔ یہ بیکٹیریا سمندر کے پانی اور سی فوڈ میں پایا جاتا ہے۔