نوشہروفیروز میں خاتون ٹیچر کو سال میں 3 بار زچگی کی چھٹیاں دے دی گئیں

نوشہروفیروز میں خاتون ٹیچر کو ایک سال میں تین بار زچگی کی چھٹیاں دے دی گئیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے خاتون ٹیچر کو سال میں تین بار مجموعی طور پر 195 چھٹیاں دینے پر وضاحت طلب کرلی۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن بے نظیرآباد نصیر جوگی نے سابق ڈی ای او پرائمری سے وضاحت طلب کی اور نوٹس میں کہا ہے کہ ایک سال میں 195 دن کی زچگی اورطبی چھٹیاں دینا سنگین غفلت ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تین روز میں جواب دیں بصورت دیگر محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

ڈائریکٹراسکولز ایجوکیشن نصیرجوگی کا کہنا تھاکہ سابق ڈی ای او پرائمری اور  خاتون ٹیچر کوطلب کیا ہے۔