کینیڈا نے پہلی بار مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلیے کوالیفائی کرلیا

ہیملٹن: کینیڈا نے پہلی بار مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کیلیے کوالیفائی کرلیا

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ امریکا ریجن فائنل میں کینیڈا نے برمودا کو 39 رنز سے ہراکر پہلی بار میگا ایونٹ میں جگہ بنالی، فاتح الیون نے 18 اوورز تک محدود مقابلے میں 4 وکٹ پر 132 رنز جوڑے، نونیت ڈھلوال 45، نکولس کرٹن 26 رنز بناکر نمایاں رہے، صابر نے 2 وکٹیں اڑائیں۔

حریف سائیڈ 16.5 اوورز میں 93 رنز پر حوصلہ ہارگئی، کلیم ثنا نے 4 رنز دیکر 3 شکار کیے، انھیں بہترین پلیئر قرار دیا گیا، ٹیرین فرے 30 اور کیمائو لیوروک 23 رنز بناکر مزاحمت پیش کرپائے، گورڈن نے 3 جبکہ نکھل دتہ نے 2 وکٹیں نام کیں۔

کوالیفائی کرجانے کے بعد اب کینیڈا کی ٹیم آئندہ برس ویسٹ انڈیز اور امریکا میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ہوگی۔