بھارت میں بندروں نے حملہ کرکے 10سالہ بچے کی آنتیں نکال دیں

نئی دہلی: بھارت میں بندروں نے حملہ کرکے 10سالہ بچہ کا جسم چیر پھاڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست گجرات کے گاں سالکی میں پیش آیا جہاں 10سالہ بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک مندر کے قریب کھیل رہا تھا،پولیس رپورٹ کے مطابق غصے سے بھرے بندروں کے جھنڈ نے اچانک سے بچے پر حملہ کردیا اور اس کے جسم کو بری طرح زخمی کرتے ہوئے اس کی آنتیں پھاڑ دیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ رونما ہوتے ہی بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن بچہ جانبر نہ ہوسکا،گائوں کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی گائوں والوں پر بندروں کے حملے رپورٹ ہوچکے ہیں اور یہ 7دنوں میں تیسرا واقعہ ہے۔

محکمہ جنگلات نے کہا ہے کہ گائوں سے بڑے بندروں کو پکڑنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔