بٹ گرام میں نئے سلاٹر ہاوس کا افتتاح

بٹ گرام میں نئے سلاٹر ہاوس کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کی ہدایت پر ٹی ایم اے بٹگرام کے تعاون سے بنائے گئے نئے مذبحہ خانے کو فعال کر دیا   ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر سلاٹر ہاوس کا وزٹ کر کے باقاعدہ زندہ جانوروں کا چیک اپ کرنے کے بعد سٹمپ شدہ صحت مند گوشت کی ترسیل عوام کو یقینی بنائیں گے۔ بٹگرام کے شہریوں نے بھی نئے سلاٹر ہاوس کی تعمیر پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام عبدالسلام نے پشوڑہ بازار کا دورہ کیا۔ وہاں پر اشیا خورد و نوش کی قیمتیں اور معیار چیک کیا اور مختلف دکانداروں پر غیر معیاری اشیا کی فروخت اور سرکاری نرخنامہ نہ ہو نے پر جرمانے بھی عائد کئے۔