دنیا کا پرکشش ترین ’گنجا مرد‘ کون؟

دنیا بھر میں خوبصورتی اور جاذب نظر شخصیت کے لیے کئی مقابلے ہوتے ہیںِ خواتین کیلئے مس یونیورس اور مس ورلڈ جیسے مقابلے ہوتے ہیں جبکہ مردوں میں تن سازی کا مقابلہ ہوتا ہے۔

ان مقابلوں میں ایسی شخصیات جامیاب ہوتی ہیں، جن میں عام لوگوں کو زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی، جیسے کہ بالوں سے فارغ ”گنجے“ انسان۔

لیکن حال ہی میں برطانیہ میں ایک سروے ہوا، جس میں دنیا کے پرکشش ترین گنجوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

حیران کن طور پر ہالی وڈ اداکاروں اور بڑے بڑے سیاستدانوں کے برعکس برطانوی شہزادہ ولیم دنیا کے ”پرکشش ترین گنجے“ مرد قرار پائے۔

اس سروے میں ناصرف شہزادہ ولیم کو پرکشش ترین گنجے آدمی کا اعزاز دیا گیا، بلکہ یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ وہ دوسرے بہت سے اعلیٰ دعویداروں کے مقابلے میں کافی زیادہ آگے رہے۔

رواں سال کے ٹاپ ٹین پرکشش گنجوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر پرنس ولیم، دوسرے نمبر پر امریکی اداکار اور فلم پروڈیوسر ون ڈیزل، تیسرے نمبر پر جیسن سٹیتھم، چوتھے پر سیموئل ایل جیکسن، پانچویں نمبر پر جیف بیزوس اور چھٹے نمبر پر مائیکل جارڈن رہے۔

پرکشش گنجوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ڈوین جانسن، آٹھویں پر شیمار مور، نویں پر شکیل اونیل جبکہ دسویں پر ٹیری کریو کا نام شامل ہے۔