پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1169ٹریفک حادثات ، 15 افراد جاں بحق، 1272 زخمی

پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  1169ٹریفک حادثات میں 15 افراد جاں بحق  اور 1272زخمی ہو گئے،

ترجمان ریسکیو پنجاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 1169 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، ان حادثات میں 641 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 631 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی،   رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 251 حادثات لاہور میں ہوئے جن میں 251 افراد متاثر ہوئے ۔