ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد اب ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

3100 روپے کے اضافے کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 2658 روپے سے بڑھ کر 191701 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 31 ڈالر اضافے سے 2071 ڈالرفی اونس ہے۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالرپریمئیم شامل کرکے2091 ڈالرفی اونس ہے۔