ڈیجیٹل قرضہ دینے والی ڈیڑھ سوغیرقانونی موبائل اپلیکشنزبند

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی ) نےڈیڑھ سوغیرقانونی موبائل اپلیکشنزبندکرادیں۔ چئیرمین ایس ای سی پی کہتےہیں یہ ایپس ڈیجیٹل قرضےدینےکاغیرقانونی کاروبارکررہی تھیں۔ 

چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید نےاسلام آبادمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےبتایاکہایس ای سی پی نے 150 غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند کرا دیں،یہ ایپس ڈیجیٹل قرضے دینے کا غیر قانونی کاروبار کر رہی تھیں ایف آئی اےاورپی ٹی اےکی مدد سےایس ای سی پی بطور ریگولیٹر ڈیجیٹل ایپس کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

 انہوں نےکہاکہ شہری سرمایہ کاری یاآن لائن قرض لینےسےپہلےاپنی اچھی طرح تسلی کریں۔ ایس ای پی کی ویب سائٹ پرمنظورشدہ ایپس کی فہرست موجود ہے۔ صرف انہی ویب سائٹس سےقرض لیں جوویب سائٹ پرموجودہوں۔