مظفرآباد میں مسافر وین کھائی میں گر گئی ،4 افرد جاں بحق، 10 زخمی

جہلم ویلی میں گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقہ موئیاں کھکھیاں کے مقام پر مسافر قین کھائی میں گر گئی ، حادثہ میں 4 جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اندھیرا اور بارش کے سبب ہونے کے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔

ریسکیو 1122 سمیت پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔ مسافر وین گڑھی دوپٹہ سےکائی منجہ جا رہی تھی ۔

چمن میں شین تالاب کےعلاقےمیں گاڑی پانی میں بہہ جانےسےچار افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں ایک بچہ اور تین خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں ایک بچہ بھی لاپتہ ہوا گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔

جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔