طویل لوڈشیڈنگ کیوں؟ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کتنا ہے؟

ملک بھر میں غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر احتجاج جاری ہے ہیں۔ کئی مقامات پر 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے اور لائن لاسز والے علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اب تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار319میگاواٹ تک پہنچ گیا جبکہ بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 19 ہزار 681 میگاواٹ ہے اور پن بجلی سے 5 ہزار600 میگاواٹ اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 890 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 980 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس سے 780 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سولرسے198، بگاس سے 133اورنیوکلئیر پاورپلانٹس سے 3 ہزار ایک سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ موجوہ صورتحال کے باعث ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔