نئےمالی سال کے پہلے ماہ پاک افغان دو طرفہ تجارت میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ، دو طرفہ تجارت میں 41 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ماہ افغانستان کیلئےپاکستانی برآمدات میں بڑا اضافہ ہوا ہے، جولائی میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں 75فیصد کا ناقابلِ یقین اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ماہ افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کاحجم 10کروڑ 35لاکھ ڈالرز رہا ہے، جولائی میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان سے درآمدات میں 8 فیصد کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ افغانستان سےدرآمدات کا حجم 3 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پاک افغان دو طرفہ تجارت کا حجم 14 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز رہا ہے۔
یاد رہے کہ جولائی 2023 میں دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت تقریبا 10 کروڑ ڈالرز کی تھیں، جولائی2023 میں افغانستان کیلئےپاکستانی برآمدات 5 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ افغانستان سے امپورٹس 4 کروڑ 9 لاکھ ڈالرز تھیں۔