وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہےکہ اتفاق اور اتحاد کے بنیاد پر قومیں آگے بڑھتی ہیں۔ پشاور میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں پورے پاکستان کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان کے وجود کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا،ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق اور اتحاد کے بنیاد پر قومیں آگے بڑھتی ہیں، ہم عوام کے ووٹ سے آئے ہیں اور پیسہ عوام پر ہی لگانا ہے، ہم نے مل کر ملک کی خدمت کرنی ہے، اور عوام کا پیسہ عوام پر لگانا ہے، مجھے خصوصی طورپر نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں آپ نے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولیات دینے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے، نوجوانوں کو پیغام ہے کہ ایمانداری سے کام کرنا ہے، معاشرے میں دھوکا فریب کام چوری زیادہ ہے، ہر بندہ اپنا فرض ادا کرئے تو مسائل ختم ہو جائیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک عظیم قوم ہے، ہم نے متحد ہو کر اپنا اپنا کردار اداکرنا ہے اور پاکستان کو مل کرایک عظیم ملک بنانا ہے۔
تازہ ترین
عماد عرفانی اداکارہ ماہرہ خان کے معترف
ہدایت کار نے رات کو آڈیشن کے لیے آنے اور مختصر لباس پہننے کا کہا، حرا خان
کراچی سے امیر بالاج قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار
ایف بی آر ملازمین کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
104 دن میں صرف ایک چھٹی، مسلسل کام کرنے سے ملازم ہلاک
مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، اداکارہ ثنا کا دعویٰ
امریکی پورن اسٹار کزن کو بچاتے ہوئے فائرنگ سے ہلاک
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کمی
آسٹریلیا میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر قانون سازی کا فیصلہ
انگلش کپتان نے 147 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا