روسی صدر کی پاکستانی عوام، صدر زرداری اور وزیراعظم کو یوم آزادی کی مبارکباد

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو مبارک باد پیش کی۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے پیغام میں پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں اور امن و خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور انسداد دہشت گردی سمیت افغان تنازع کے حل کی کوششوں کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

روسی صدر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کے ساتھ اور اس کے عوام کے مفاد میں اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے پاک روس تعمیری تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

روسی صدر نے اپنے پاکستانی ہم منصب صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی صحت اور کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔