2۔1 ارب ڈالر تیل کی سہولت، تفصیلات طے کرنے سعودی وفد دسمبرمیں پاکستان آئے گا

سعودی عرب کا وفد 1.2 ارب ڈالر مالیت کے تیل کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلات طے کرنے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سعودی تیل کی 1.2 ارب ڈالر کی سہولت کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سعودی عرب نے تیل کی نئی سہولت کی تصدیق کردی۔ دونوں ممالک کے درمیان 7 ارب ڈالر کی توسیع شدہ سہولت کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔ سعودی آئل سہولت کے تحت 100ملین ڈالر کا تیل ماہانہ بنیادوں پر مؤخر ادائیگیوں پر 12ماہ کےلیے دیا جائے گا جبکہ اس کی ادائیگی آئندہ سال کے کلینڈر سے شروع ہوگی۔