جلد کی شادابی کو برقرار رکھنے والے اہم پھل

پھلوں میں قدرت نے لاتعداد خصوصیات رکھی ہیں جو جسم کو توانائی اور طاقت بخشتی ہیں لیکن اس کے علاوہ پھل انسانی جلد کو دلکش اور خوبصورت بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

ان پھلوں میں کینو، سیب، پپیتا، انار اور تربوز ایسے پھل ہیں جن کا استعمال جلد کو جوان رکھتا ہے۔

کینو یا مالٹا:

 کینو غذائیت اور وٹامنز سی سے بھرپور پھل ہے جو ہڈیوں کے گودے کو بنانے میں انتہائی مفید ہے جبکہ کینو کا جوس بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

 کینو کے جوس کو چہرے پر لگانے سے چہرے کے داغ دھبے اور چھائیاں دور ہوجاتی ہیں اور کیل مہاسے سے بھی نجات ملتی ہے۔ کینو کے چھلکے بھی جلد کی خوبصورتی کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔

سیب: 

سیب میں جلد کو قدرتی چمک دینے اور تازگی بخشنے والا پھل مانا جاتا ہے جبکہ اس میں موجود کاپر اور وٹامن سی کو جلد کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ 

سیب میں موجود غذائیت جلد کو توانائی دیتی ہے جبکہ اس میں پوٹاشیم ہے جو جلد کے لئے انتہائی ضروری عنصر سمجھا جاتا ہے۔

پپیتا:

 پپیتا ان پھلوں میں شامل ہیں جس کے بارے میں ماہرین طب کا خیال ہے کہ اس میں انسانی صحت کے خزانے چھپے ہوئے ہیں۔ 

یہ غذائیت سے بھرپور اور چند خصوصی انزائم پائے جاتے ہیں، اس لئے اسے وزن کم کرنے والا اور دل کے لئے انتہائی مفید پھل سمجھا جاتا ہے۔

 اس کے جلد پر استعمال سے جلد زیادہ جوان اور تازہ نظر آتی ہے۔ کچھ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ پپیتا کے کالے بیج جلد سے زہریلے مادے ختم کرکے جلد مردہ سیلز کو ختم کردیتے ہیں۔

تربوز:

 تربوز جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ لیکوپین، وٹامن سی اور اے سے بھرپور ہے جو چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرتے ہیں۔

 اس میں موجود وٹامن اے جلد کے کھلے مسام کو کم کرنے اور چربی پیدا کرنے والے گلینڈ کی رفتار کم کردیتا ہے جبکہ اس کو جلد پر رگڑنے سے یہ کلیزنر کا کام دیتا ہے۔

انار:

 انار میں انتہائی زیادہ پونیسیک ایسڈ، الیجک ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ جیسے عناصر پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو جلد کے سیلز کو دوبارہ پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

 تربوز کھانے سے خون میں سرخ سیلز بڑھنے لگتے ہیں جو خون کی گردش کو بڑھا دیتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے، سی اور ای کے علاوہ دیگر وٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں جو خشک اور کھردری جلد کیلئے مفید ہیں۔