اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن: 100 انڈیکس میں 499 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 499 پوائنٹس کے اضافے سے 92 ہزار 520 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 508 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 67 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 59 ارب روپے اضافے سے 11 ہزار 876 ارب روپے ہے۔