چور گودام سے ایک کروڑ کے انسانی بال لے اُڑے

بنگلورو میں چور گودام سے ایک کروڑ روپے مالیت کے انسانی بال لے اڑے۔

یہ واقعہ 28 فروری کو پیش آیا، جب 6 افراد نے مل کر گودام میں موجود انسانی بالوں کے اسٹاک پر ہاتھ صاف کیا۔

چوری کیے گئے یہ بال چین، ہانگ کانگ اور برما برآمد کیے جانے تھے، جہاں انہیں وگز بنانے میں استعمال کیا جانا تھا۔

واقعے سے چند روز پہلے ایک چینی خریدار نے گودام کا دورہ بھی کیا تھا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں چوروں کو دیکھا جا سکتا ہے، اور اب فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔