امریکی شہری نے کم وقت میں کاغذ کا جہاز بنا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا
امریکا سے تعلق رکھنے والے سیریل ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے ایک اور انوکھا کارنامہ انجام دے دیا۔
ڈیوڈ رش نے صرف 5.12 سیکنڈ میں کاغذ کا جہاز تہہ کر کے ہوا میں پھینک کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ریکارڈ اس سے پہلے بھی ڈیوڈ رش کے پاس ہی تھا، جو انہوں نے 6.15 سیکنڈ میں بنایا تھا۔
لندن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈکوارٹر میں اس ریکارڈ کی تصدیق کی گئی، جہاں ڈیوڈ رش نے عملی مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا۔
ریکارڈ بنانے کے بعد ڈیوڈ رش نے کہا کہ یہ کاغذی جہاز شاید سب سے خوبصورت نہیں، مگر یہ ضرور ثابت کرتا ہے کہ رفتار اور مہارت بعض اوقات خوبصورتی پر حاوی ہو جاتی ہے۔
۔