وہ سبزیاں جو فریج میں رکھنے سے مضر صحت ہوسکتی ہیں؟

ہم میں سے اکثر لوگ سبزیوں کو فریج میں محفوظ رکھنے کو بہترین طریقہ سمجھتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر سبزی فریج میں رکھنے کے لیے موزوں نہیں ہوتی؟ کچھ سبزیاں فریج میں اپنی غذائیت کھو دیتی ہیں اور بعض اوقات نقصان دہ بھی ہوسکتی ہیں۔

آلو

آلو فریج میں رکھنے سے اس میں موجود اسٹارچ ٹھنڈک کی وجہ سے خراب ہو جاتا ہے، جس سے یہ متلی اور سر درد جیسے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

پیاز

پیاز کو فریج میں رکھنے سے وہ مرجھا کر نرم پڑ جاتی ہے، جس سے اس کا ذائقہ اور معیار خراب ہوجاتا ہے۔

لہسن

لہسن کو فریج میں رکھنے یا پیسٹ بنا کر محفوظ کرنے سے اس کا رنگ پیلا سے ہرا ہو جاتا ہے، جو اس کے خراب ہونے کی علامت ہے۔

ٹماٹر

فریج میں رکھنے سے ٹماٹر نرم پڑ جاتے ہیں اور ان کا قدرتی ذائقہ بھی متاثر ہوتا ہے۔

 صحیح طریقہ کیا ہے؟
ان سبزیوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر کسی ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں تاکہ یہ زیادہ دیر تک تازہ اور صحت بخش رہیں۔