108 سالہ خاتون نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

جاپان کی 108 سالہ خاتون دنیا کی معمر ترین خاتون حجام بن گئیں

جاپان سے تعلق رکھنے والی 108 سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین خاتون حجام ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

Shitsui Hakoishi نامی یہ بزرگ خاتون گزشتہ 90 برس سے بال کاٹنے کے کام سے وابستہ ہیں اور آج بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، انہوں نے 14 سال کی عمر میں یہ کام سیکھا اور اپنی 20ویں سالگرہ سے پہلے حجامت کا لائسنس حاصل کیا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران انہیں بے شمار مشکلات کا سامنا رہا، مگر انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنی محنت سے اپنے بچوں کی پرورش کی۔

ان کا کہنا ہے کہ لمبی اور صحت مند زندگی کا راز روزانہ ورزش کرنے میں چھپا ہے اور وہ مرتے دم تک اپنا کام جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہیں۔

Shitsui Hakoishi کی یہ لگن اور محنت نہ صرف انہیں عالمی ریکارڈ دلوانے کا باعث بنی بلکہ 2021 میں انہیں ٹوکیو اولمپکس میں مشعل بردار بننے کا اعزاز بھی ملا۔