مفتی منیر شاکر شہید دھماکے کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیشی ٹیم کو موصول

پشاور: تھانہ اڑمڑ کے علاقے میں مفتی منیر شاکر شہید پر ہونے والے دھماکے کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیشی ٹیم نے حاصل کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ دیکھا گیا کہ مفتی منیر شاکر نمازِ عصر کے لیے اپنے گھر سے مسجد کی طرف پیدل روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ ان کا گن مین بھی موجود تھا۔ جیسے ہی وہ مسجد کے قریب پہنچے، ایک زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں مفتی منیر شاکر موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی ادارے اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔