آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم پہلی پوزیشن سے محروم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بھارت کے شبمن گل ایک مرتبہ پھر بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ

  • شبمن گل (بھارت) - 1st

  • بابر اعظم (پاکستان) - 2nd

  • روہت شرما (بھارت) - 3rd

  • ہینرچ کلاسن (جنوبی افریقہ) - 4th

  • ویرات کوہلی (بھارت) - 5th

پاکستان کے محمد رضوان نے دو درجے بہتری کے ساتھ 21 ویں نمبر پر جگہ بنالی ہے، جبکہ فخر زمان کو دو درجے تنزلی کے بعد 23 ویں نمبر پر جانا پڑا۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ
سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلے نمبر پر ہیں، جب کہ بھارت کے کلدیپ یادیو کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ افغانستان کے راشد خان نے ایک درجے کی بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر قبضہ جما لیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو بھی تنزلی کا سامنا رہا۔ شاہین آفریدی ایک درجے کی تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر آگئے ہیں، جب کہ حارث رؤف 24ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ
افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔