پاکستان ویمن ٹیم بھارت میں ورلڈکپ نہیں کھیلے گی : چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے نہیں جائے گی، کیونکہ اس حوالے سے پہلے ہی معاہدہ طے پا چکا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے سوا کسی بھی جگہ کھیلنے کو تیار ہے، اور یہ میزبان ملک پر منحصر ہے کہ کہاں میچز منعقد کرے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ویمن کرکٹرز کو انعام دیا جائے گا، اور قومی ٹیم کے لیے اہم فیصلے بھی کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔