کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن باقاعدہ جانچنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کے کرکٹ کیریئر کو کسی قسم کے خطرے سے بچایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق ان کا ایکشن لاہور کی لمز بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ کروایا جائے گا، جو آئی سی سی سے منظور شدہ ہے۔

عثمان طارق فی الحال کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں نیٹس پر بولنگ ایکشن کی بہتری پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا ایکشن لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں امپائرز احسن رضا اور کرس براؤن کی جانب سے مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ اگرچہ موجودہ قوانین کے تحت وہ تاحال بولنگ کر سکتے ہیں، لیکن اگر ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا تو انہیں بولنگ سے روک دیا جائے گا۔

یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل پی ایس ایل 9 میں بھی ان کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا، اس لیے کوئٹہ کی مینجمنٹ اس بار کوئی خطرہ مول لینے کے بجائے مکمل احتیاط برت رہی ہے۔