ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ایس ایل کا یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کوئٹہ آج کے میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں، وہ گروئن انجری کے باعث آرام کر رہے ہیں اور ان کی جگہ سلمان علی آغاز ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہےکہ گزشتہ رات پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے تکلیف محسوس کی تھی، احتیاطی طور پر شاداب خان کا اسکین کروایا گیا، اسکین کی رپورٹ کا انتظار ہے، رپورٹ آنے کے بعد مزید اپڈیٹ سے آگاہ کیا جائےگا۔
7 میچوں کے بعد اسلام آباد 10 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے جب کہ کوئٹہ کے 7 میچوں کے بعد 9 پوائنٹ ہیں۔